بنگلورو4؍جولائی( ایس او نیوز) رکن کونسل ایوان ڈیسوزا کو آج ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے چیف وہپ کا عہدہ دیا گیا۔سابق چیف وہپ آر وی وینکٹیش کے حال ہی میں سبکدوش ہوجانے کے سبب انہیں یہ نئی ذمہ داری دی گئی ہے۔حال ہی میں ریاستی حکومت کی طرف سے ایوان ڈیسوزا کو مقرر کرنے کا حکمنامہ جاری کیاگیا تھا۔ کونسل میں کانگریس اراکین سرینواس مانے اور رگھو آچار بھی چیف وہپ کے عہدہ کیلئے دعویدار تھے، تاہم ریاستی حکومت کی طرف سے ایوان ڈیسوزا کے نام کو منظوری دی گئی۔